غازی علیم الدین شہید کیس ری اوپن کرنے کی درخواست
کیس ری اوپن کرنے کی درخواست پرسماعت کیلیے14 مارچ کی تاریخ مقررکر دی۔
چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ نے غازی علم الدین شہید کیس ری اوپن کرنے کی درخواست پرسماعت کیلیے14 مارچ کی تاریخ مقررکر دی۔
فاضل چیف جسٹس نے بدھ کوکیس کی سماعت کی۔اس موقع پردرخواست گزار کے وکیل ڈاکٹر فاروق حسن نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ1929میں لاہور ہائیکورٹ کے دو انگریزججوںجسٹس جانسن اور جسٹس براڈوے نے تعصب کا مظاہرہ کرتے ہوئے غازی علم الدین شہید کی سزاکوبرقرار رکھتے ہوئے ایک صفحے پرمشتمل فیصلہ سنایا۔انھوں نے عدالت سے استدعا کی کہ آئین کے تقاضوں کو مکمل کرتے ہوئے اس کیس پرنظر ثانی کے لیے فل بینچ بنایاجائے اورغازی علم الدین شہید کو اس کیس سے بری کرکے سرکاری اعزاز کے ساتھ دوبارہ دفن کرنے کے بھی احکامات صادر کیے جائیں۔