متحدہ کے مستعفی وزراسے ملاقات وزیراعلی اسلام آباد روانہ ہوگئے
توقع ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ اسلام آبادمیں صدر زرداری سے ایم کیو ایم کے معاملات پربات چیت کریں گے
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم)کی طرف سے حکومت سے علیحدگی کے اعلان کے باوجودبدھ کوسندھ اسمبلی کے اجلاس میں ایم کیوایم کے ارکان سرکاری نشستوں پربیٹھے رہے اوراجلاس میں کوئی بھی ایسا موقع نہیں آیاجس سے یہ محسوس ہو کہ ایم کیو ایم اپوزیشن میں چلی گئی ہے۔
اجلاس سے قبل ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈراورایم کیوایم کے مستعفی وزرانے وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے ان کے چیمبرمیں ملاقات کی اورمختلف باہمی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ سندھ تھوڑی دیرکیلیے اسمبلی کے اجلاس میں بھی شریک ہوئے اوربعدازاں وزیر بلدیات آغاسراج درانی اوروزیراطلاعات شرجیل انعام میمن کے ہمراہ اسلام آبادروانہ ہوگئے۔
توقع ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ اسلام آبادمیں صدر زرداری سے ایم کیو ایم کے معاملات پربات چیت کریں گے۔دریں اثنااسپیکرسندھ اسمبلی نثارکھوڑونے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے وزراکے استعفے کی منظوری اور نوٹیفکیشن کے اجراتک انہیں اپوزیشن کی نشستیں الاٹ نہیں کی جاسکتیں۔