انگلینڈ اورویسٹ انڈیزکے میچ کے دوران اسٹیڈیم کی چھت گرگئی 3 افراد زخمی

ریور سائیڈ گراﺅنڈ 1995 سے اب تک 26 انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کر چکا ہے

ریور سائیڈ گراﺅنڈ 1995 سے اب تک 26 انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کر چکا ہے ۔ فوٹو : ٹویٹر

ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران اسٹیڈیم کی چھت کا ایک حصہ گرنے سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ڈرہم کاﺅنٹی کرکٹ کلب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ریور سائیڈ گراﺅنڈ میں کھیلے گئے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کررہی تھی جب گراؤنڈ کے شمال مشرقی حصے میں موجود بالکونی کا ایک حصہ نیچے موجود شائقین پر آ گرا جس کے نتیجہ میں 3 افراد زخمی ہوئے جب کہ 200 افراد کو اسٹیڈیم کے دوسرے حصوں میں منتقل کردیا گیا۔


ریور سائیڈ گراﺅنڈ 1995 سے اب تک 26 انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کر چکا ہے، حال ہی میں انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے مالی ضمانت کے بعد گراؤنڈ پر ٹیسٹ میچز کی میزبانی پر پابندی لگ چکی ہے اور کلب فرسٹ ڈویژن اسٹیٹس سے محروم ہو چکا ہے۔

گراؤنڈ میں جاری انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں مہمان ٹیم نے کامیابی حاصل کی۔ ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹ پر 176 رنز بنائے، میزبان ٹیم 19.3 اوورز میں 155 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

Load Next Story