سری لنکن کرکٹر چمارا سلوا پر 2 سال کی پابندی

چمارا سلوا کے علاوہ دونوں ٹیموں کے دیگر کھلاڑیوں پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے،سری لنکن کرکٹ بورڈ


Sports Desk September 17, 2017
چمارا سلوا کے علاوہ دونوں ٹیموں کے دیگر کھلاڑیوں پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے،سری لنکن کرکٹ بورڈ ۔ فوٹو : فائل

سری لنکا کے کرکٹ بورڈ نے چمارا سلوا پر گیم اسپرٹ کیخلاف میچ کھیلنے پر 2 سال کی پابندی عائد کردی ہے۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رواں سال جنوری میں پانادورا کرکٹ کلب اور کالوتارا فزیکل کلچرل کلب کے درمیان میچ میں گیم اسپرٹ کے خلاف کھیل پیش کیا گیا، تکنیکی طور پر یہ میچ فکسنگ ہے کیونکہ دونوں ٹیموں نے جان بوجھ کر اس طریقے سے کھیل پیش کیا کہ ایک خاص نتیجہ حاصل کیا جا سکے تاہم کسی کھلاڑی، کوچ یا ایڈمنسٹریٹر پر رقم لینا ثابت نہیں ہوا اور یہ سری لنکن فرسٹ کلاس کرکٹ میں پروموشن کا معاملہ تھا۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چمارا سلوا کے علاوہ دونوں ٹیموں کے دیگر کھلاڑیوں پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے، چمارا سلوا اور کالوتارا کلب کے کپتان منوج دیش پریا پر 2 سال کی پابندی عائد کی گئی ہے، باقی کھلاڑیوں، کوچز اور ایڈمنسٹریٹرز پر ایک سالہ پابندی عائد کی گئی ہے۔ ہر کلب کو 5,5 لاکھ سری لنکن روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے اور میچ کا نتیجہ بھی شمار نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے کالوتارا کلب کی بجائے سری لنکن پورٹ اتھارٹی کلب کو اے ٹائیر میں ترقی دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |