این اے 120ضمنی انتخاب میں بائیومیٹرک مشینوں کا تجربہ تسلی بخش قرار

بائیومیٹرک مشینوں کے ذریعے 88 فیصد ووٹرز کے کوائف کی کامیابی سے تصدیق کی گئی، الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک September 17, 2017
بائیومیٹرک مشینوں کے ذریعے 88 فیصد ووٹرز کے کوائف کی کامیابی سے تصدیق کی گئی، الیکشن کمیشن آف پاکستان۔ فوٹو : فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں استعمال کی جانے والی بائیو میٹرک مشینوں کا تجربہ تسلی بخش رہا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق این اے 120 کے حلقے میں 39 پولنگ اسٹیشنز پر 100 بائیومیٹرک مشینز لگائی گئیں تھیں اور ابتدائی رپورٹس کے مطابق ان مشینوں کے ذریعے 88 فیصد ووٹرز کے کوائف کی تصدیق کی گئی اور تصدیقی عمل کے دوران کسی قسم کی دشواری پیش نہیں آئی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق جن پولنگ اسٹیشنز پر بائیومیٹرک مشینیں نصب کی گئی تھیں وہاں ووٹ ڈالنے کے لیے آئےووٹرز نے بائیو میٹرک تصدیق میں خصوصی دلچسپی لی اور اس کا تجربہ تسلی بخش رہا۔ بائیو میٹرک مشینوں کے ذریعے 19 ہزار 483 ووٹرز کی کامیابی سے تصدیق کی جبکہ 2611 ووٹوں کی تصدیق نہ ہوسکی۔ مجموعی طور پر بائیو میٹرک مشینوں پر 22 ہزار 102 ووٹرز کو تصدیق کے عمل سے گزارا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں