ڈیوس کپ ٹائی پاکستان نے تھائی لینڈ کو ہرا کر گروپ ون کیلیے کوالیفائی کرلیا
سنگلز مقابلوں میں پاکستان کےعقیل اور اعصام نےکامیابی حاصل کی تھی جب کہ ڈبلز میں تھائی پلیئرز فتحیاب رہے تھے
پاکستان نے ڈیوس کپ ٹائی ایشیا اوشیانا زون گروپ ٹو ٹائی میں فتح حاصل کرتے ہوئے گروپ ون کیلیے کوالیفائی کرلیا۔
ڈیوس کپ ایشیا اوشیانا زون گروپ ٹو ٹائی کے فائنل پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے گراس کورٹ پر کھیلے گئے، دونوں ٹیموں کے درمیان ریورس سنگلز کے مقابلے ہوئے، آخری روز کھیلے گئے پہلے مقابلے میں اعصام الحق کو ریورس سنگل مقابلے میں شکست ہوئی، مہمان کھلاڑی ویشایا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے اعصام الحق کو 3-2 سے شکست دی، میچ کا اسکور 7-5، 7-6، 4-6، 6-7 اور 7-6 رہا۔ اس شکست کے بعد پاکستان اور تھائی لینڈ کے مابین ٹائی 2-2 سے برابر ہو گئی اور آخری مقابلہ فیصلہ کن قرار پایا۔
پاکستان کے تجربہ کار عقیل خان نے تھائی کھلاڑی کٹی فونگ کو سخت مقابلے کے بعد 3-2 سے قابو کرتے ہوئے پاکستان کو فتح سے ہم کنار کروایا، عقیل کا اسکور 6-4، 6-3، 3-6، 2-6 اور 6-2 رہا۔ اس فتح کے ساتھ پاکستان نے گروپ ٹو ٹائی میں کامیابی کے ساتھ گروپ ون کیلیے کوالیفائی کر لیا۔ قبل ازیں سنگلز مقابلوں میں پاکستان کے عقیل خان اور اعصام الحق نے کامیابی حاصل کی تھی جب کہ ڈبلز میں تھائی پلیئرز فتحیاب رہے تھے۔