سانحہ کوئٹہ سیکیورٹی حکام کیخلاف کارروائی کی جائے نواز شریف

ملزموں کو فوری گرفتار کرکے خصوصی عدالت سے سزائیں دلوائی جائیں، ہزارہ قبیلے کے سردارکو فون


Numainda Express February 21, 2013
ملزموں کو فوری گرفتار کرکے خصوصی عدالت سے سزائیں دلوائی جائیں، ہزارہ قبیلے کے سردارکو فون۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے گزشتہ روز ہزارہ قبیلے کے سردار سعادت ہزارہ کو ٹیلی فون کرکے سانحہ کوئٹہ پر ہزارہ کمیونٹی کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ ان کا دل اس سانحے پر بہت افسردہ اور دکھی ہے۔ انہوں نے سردار سعادت ہزارہ سے کہا کہ وہ انکے جذبات اور تعزیت تمام سوگوار لواحقین تک پہنچا دیں۔ نواز شریف نے کہا کہ وہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس سانحے کے ملزموں کو فوری گرفتار کیا جائے اور انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سے سزائیں دلوائی جائیں۔

9

انھوں نے سانحہ کوئٹہ میں پولیس اور سکیورٹی ایجنسیوں کے ذمے داروں کے خلاف غفلت برتنے اور اپنے فرائض کی ادائیگی میں ناکام رہنے پر فوری ایکشن کا بھی مطالبہ کیا ۔ نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ہزارہ کمیونٹی کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔آن لائن نے بتایا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے بھی سابق صوبائی وزیر سردار سعادت علی ہزارہ سے بذریعہ فون تعزیت کی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں