جعلی ویزوں کے شبہے میں 2 افغان بھائی کراچی ایئرپورٹ سے زیر حراست

بلوچستان اور سندھ کی سرحد پر تعینات رینجرز اہلکاروں نے ایک مشکوک افغان باشندے کو حراست میں لے لیا ہے۔

بلوچستان اور سندھ کی سرحد پر تعینات رینجرز اہلکاروں نے ایک مشکوک افغان باشندے کو حراست میں لے لیا ہے۔ فوٹو: فائل

ایف آئی اے امیگریشن نے قطر ایئرویز کے ذریعے جرمنی جانے والے دو افغان بھائیوں جعلی ویزے کے شبہے میں حراست میں لے لیا ہے۔


ایف آئی اے حکام کے مطابق شیر احمد اور احمد شاقب نامی دو نوجوان افغان بھائی طور خم بارڈر کے ذریعے 13 فروری کو پاکستان آئے تھے اور وہ گذشتہ روز کراچی ایئرپورٹ کے ذریعے جرمنی جارہے تھے، امیگریشن کے عملے کو ان کے افغان پاسپورٹس کی جانچ پڑتال کے دوران شبہہ ہوا کہ پاسپورٹس پر چسپاں جرمنی کے ویزا اسٹیکر جعلی ہیں جس پر انھیں حراست میں لے کر انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کے انسپکٹر محمد صدیق سہتو کے حوالے کردیا گیا ہے، دوران تفتیش افغان بھائیوں نے بتایا کہ انھوں نے جرمنی کا ویزا کابل سے ایک ایجنٹ کے ذریعے حاصل کیا تھا اور فی ویزا اسے چار لاکھ روپے کی ادائیگی کی تھی، بلوچستان اور سندھ کی سرحد پر تعینات رینجرز اہلکاروں نے ایک مشکوک افغان باشندے کو حراست میں لے لیا ہے۔
Load Next Story