سی ٹی ڈی کی جلال پور پیروالا میں کارروائی ٹی ٹی پی کمانڈر ساتھی سمیت ہلاک

دہشت گردوں کے 4 ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے


ویب ڈیسک September 18, 2017
دہشت گردوں کے قبضے سے سے ہینڈ گرنیڈ، اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا۔ فوٹو؛ فائل

کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے جلال پور پیر والا میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر اور اس کے ساتھی کو ہلاک کر دیا جب کہ 4 دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی نے پنجاب کے ضلع ملتان کے شہر جلال پور پیر والا میں 6 دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر کارروائی کی جس کے نتیجے میں پولیس کا دہشت گردوں سے مقابلہ ہو گیا۔ پولیس مقابلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے جب کہ 4 اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں کالعدم تحریک طالبان کا کمانڈر اعجاز اصغر بھی شامل تھا جب کہ دہشت گردوں کے قبضے سے سے ہینڈ گرنیڈ، اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں