ایل او سی بھارتی گولہ باری سے بچی سمیت4زخمی
گولہ باری وفائرنگ سے گھروں کی چھتیں اڑ گئیں، متعددمویشی ہلاک
ISLAMABAD:
بھارتی سیکیورٹی فورسز کی مسلسل تیسرے روز بھی پاکستانی سرحدی علاقے چارواہ اور ہرپال سکیٹر پر بلا اشتعال فائر نگ اور گولہ باری کے نتیجے میں ایک بچی سمیت 4 افراد شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں داخل کروا دیا گیا ہے۔
جہاں پر بچی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، بھارتی گولہ باری سے کھنور، ہرپال، چارواہ و گردونواح میں متعدد مویشی ہلاک اوردرجنوں مکانوں کی چھتیں اڑگئیں،پنجاب رینجر کی بھر پور جوابی کارروائی سے بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں، اطلاعات کے مطابق بھارتی سیکیورٹی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے پاکستانی سرحدی علاقے کھنور، ہڑپال اور چارواہ میں ایک بچی طیبہ، دلاور حسین، امجد علی اور فرقان شدید زخمی ہو گئے جنھیں فوری طبی امداد کے لیے مختلف اسپتالوں میں داخل کروا دیا گیا ہے جہاں بچی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
ورکنگ باؤنڈری کے قریبی رہائشیوں کاکہناتھاکہ ان کے حوصلے بلند ہیں اور وہ کسی سے نہیں ڈرتے ،ہندوبنیا بڑابزدل ہے جوچھپ کرپیچھے سے وارکرتا ہے، رپورٹس کے مطابق بی ایس ایف کی جانب سے ہرپال اور چارواہ کے علاقوں میں شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا، اس قبل انھوں نے پھونکا والیہ بجوات سیکٹر میں فائرنگ کی تھی۔