پی پی نے بینظیرقتل کیس کامصدقہ فیصلہ حاصل نہیں کیا

ملزمان کی سزائوں میں اضافے کے لیے ایف آئی اے رواں ہفتے اپیلیں دائرکریگی

ملزمان کی سزائوں میں اضافے کے لیے ایف آئی اے رواں ہفتے اپیلیں دائرکریگی فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کے اعلان کے باوجود سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو قتل کیس میں پولیس افسران کو سنائی گئی سزاؤں، پانچ ملزمان کی بریت کیخلاف اپیلیں دائر نہیں کر سکی۔


قانون کے تحت پیپلز پارٹی کے پاس اپیلیں دائرکرنے کے لیے اب صرف 10، 12روز باقی رہ گئے ہیں۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 31اگست کو فیصلہ سنایا تھا ۔ایک ماہ میں اپیل کرنا ضروری ہے، پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے ابھی تک عدالت سے فیصلے کی مصدقہ نقل ہی وصول نہیں کی۔
Load Next Story