کامیابی ورلڈالیون سے جیتنے کے مترادف ہےاحسن اقبال

این اے 120ن لیگ کاگڑھ ہے،مریم اورنگزیب، عوام نے نوازشر یف کو پلس ون کر دیا،طلال


Numainda Express September 18, 2017
این اے 120ن لیگ کاگڑھ ہے،مریم اورنگزیب، عوام نے نوازشر یف کو پلس ون کر دیا،طلال فوٹو: فائل

لاہور کے حلقہ این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں بیگم کلثوم نواز کی کامیابی پر وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن)کی کامیابی ورلڈ الیون سے میچ جیتنے کے مترادف ہے۔

انھوں نے حلقہ سے مسلم لیگ( ن) کے کارکنوں کے اغوا کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ این اے 120مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے، انتخابی عمل میں شمولیت ملک میں جمہوریت کو مضبوط کرنے کا واحد راستہ ہے، ووٹ ڈالنا ہر ووٹرکی آئینی ذمہ داری ہے، ضمنی انتخاب کا پرامن انداز میں انعقاد قابل تعریف ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب کی مہم کے دوران سرکاری وسائل استعمال نہیں ہوئے۔وزیر مملکت طلال چوہدری نے لاہور میں گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ مائنس ون کرنے والوں کو سوچنا ہوگا عوام نے نوازشر یف کو پلس ون کر دیا ہے، اب ہم بھی کہتے ہیں روک سکتے ہو تو روک لو، (ن) لیگ اور میاں نوازشر یف عوام کے دلوں پرراج کرتے ہیں، آنے الے انتخابات میں بھی ہم ہی کامیاب ہوں گے، سازشیں کر نیوالے مہروں کی سیاست ختم ہو چکی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں