سنجے دت کی فلم ’’بھومی‘‘ ریلیز سے قبل مشکلات کا شکار

بھارتی سنسر بورڈ نے فلم کے کئی اہم مناظر اور مکالموں کے علاوہ سنی لیون کا آئٹم نمبر بھی کاٹ دیا


ویب ڈیسک September 18, 2017
بھارتی سنسر بورڈ نے فلم کے12 سینز پر بابندی لگادی؛فوٹوفائل

FAISALABAD/ لاہور: بالی ووڈ کے سنجو باباکی فلم ''بھومی'' ریلیز سے قبل ہی مشکلات کا شکار ہوگئی ہے کیونکہ بھارتی سنسر بورڈ نے فلم کے متعدد سین نامناسب قرار دے دیئے ہیں۔

بالی ووڈ کے منا بھائی سنجے دت ان دنوں اپنی فلم ''بھومی'' کی تشہیر میں مصروف ہیں ، یہ فلم سنجے دت کے کیرئیر کے لیے نہایت اہم ہے کیونکہ جیل سے رہائی کے بعدسنجے دت اس فلم کے ذریعے طویل عرصے بعد دوبارہ فلموں میں جلوہ گر ہورہے ہیں تاہم بھارتی سنسر بورڈ نے سنجےدت کی خوشیوں پر پانی پھیرتے ہوئے فلم کے کچھ مناظر نامناسب قراردیتے ہوئے انہیں فلم سے ہٹادیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ''بھومی'' نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ''بھومی'' کی کہانی باپ اور بیٹی کے رشتے کے گرد گھومتی ہے جس میں سنجے دت باپ اور آدیتی راؤ حیدری ان کی بیٹی کاکردار نبھارہی ہیں تاہم فلم میں کچھ مکالمے اور سینز پر اعتراض کرتے ہوئے بھارتی سنسر بورڈ نے انہیں فلم سے خارج کرنے کا حکم دیاہے ، کل ملا کر سنسر بورڈ نے فلم میں 12 سینز کاٹے ہیں جس کے باعث سنجے دت اور فلم کے ہدایت کار امنگ کمار کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سنجے دت کی نئی فلم کا پوسٹر بھی ہالی ووڈ فلم کا چربہ نکلا

اومنگ کمار کا کہنا ہے کہ انہیں اندازہ تھا کہ بھارتی سنسر بورڈ ان کے لیے پریشانیاں کھڑی کرے گا اور فلم کے متعدد سینز کاٹے گا فلم میں موجود سنی لیون کے آئٹم سانگ ٹرپی ٹرپی پر بھی سنسر بورڈ نے پابندی لگائی ہے اب یہ گانا فلم میں مکمل نہیں دکھایا جائے گا، دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ گانا پہلے ہی سوشل میڈیا پر ریلیز کیا جاچکا ہے۔

واضح رہے کہ سنجے دت اور آدیتی راؤ حیدری کی فلم ''بھومی'' رواں ماہ 22 ستمبر کو ریلیز کی جائےگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں