انتخابی نتائج نے ثابت کردیا کہ عوام احتجاجی سیاست سے تنگ ہیںشہباز شریف

چار سال بعد بھی پاکستان مسلم لیگ(ن) ملک کی مقبول ترین جماعت ہے، شہباز شریف

جھوٹ ،الزام تراشی اورذاتی مفادات کی سیاست کرنے والوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ شہبازشریف ؛فوٹوفائل

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ این اے 120 کے ضمنی الیکشن کے نتیجے نے ثابت کردیا کہ عوام احتجاجی سیاست سے تنگ آچکے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں بیگم کلثوم نواز کی کامیابی پر شہباز شریف نے کہا کہ ضمنی الیکشن کے نتائج نے پھر ثابت کیا ہے کہ عوام خدمت کی سیاست کرنے والوں کے ساتھ ہیں، این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں بیگم کلثوم نواز کی کامیابی عوام کا مسلم لیگ (ن)کی قیادت سے والہانہ محبت کا اظہار ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: این اے 120 کا انتخابی دنگل مسلم لیگ (ن) نے جیت لیا


وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جھوٹ، الزام تراشی اور ذاتی مفادات کی سیاست کرنے والوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، ضمنی الیکشن کے نتائج نے ثابت کردیا ہے کہ عوام احتجاجی سیاست سے تنگ آچکے ہیں ، چار سال بعد بھی پاکستان مسلم لیگ (ن)ملک کی مقبول ترین جماعت ہے۔ مسلم لیگ(ن)نے ہمیشہ عوام کی بے لوث خدمت کی ہے، بیگم کلثوم کی جیت کے بعد مسلم لیگ(ن) عوامی خدمت کا سفر پہلے سے زیادہ عزم کے ساتھ جاری رکھے گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: این اے 120 کی عوام نے نا انصافی پر مبنی عدالتی فیصلے کو رد کر دیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز حلقہ این اے 120 کا ضمنی انتخاب سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز نے جیت لیا ہے جب کہ تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد 47066 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔
Load Next Story