کراچی میں سورج آگ برسانے لگا

شمالی گرم ہوائیں شہر میں چلنے والی سمندری ہواؤں کو روک رہی ہیں، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک September 18, 2017
شمالی گرم ہوائیں شہر میں چلنے والی سمندری ہواؤں کو روک رہی ہیں، محکمہ موسمیات۔ فوٹو:فائل

محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی گرم ہوائیں شہر قائد میں سمندر کی ہواؤں کو روک رہی ہیں جس کی وجہ سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سورج نے کراچی والوں کو آنکھیں دکھانا شروع کردی ہیں اور شدید گرمی اور حبس کے ساتھ ساتھ بجلی کی آنکھ مچولی نے عوام کو شدید مشکلات سے دوچار کررکھا ہے شہر کا موجودہ درجہ حرارت 36 ڈگری تک پہنچ چکا ہے اور محکمہ موسمیات کے مطابق پارہ 38 ڈگری کو چھو سکتا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کراچی والو ہوشیار! چند روز میں شدید گرمی پڑنے کا امکان

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندر کی سمت سے چلنے والی ہوائیں انتہائی کم ہیں جس کی وجہ شمالی گرم ہوائیں ہیں جو سمندری ہواؤں کو روک رہی ہیں۔ شہر میں دو متضاد سمتوں سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 8 کلو میٹر فی گھنٹہ جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 37 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں