نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے منظور

نواز شریف نے عدلیہ اور طاقت کے گٹھ جوڑ کی بات کی جو توہین عدالت ہے،درخواست گزار کا موقف


ویب ڈیسک September 18, 2017
کیس کی سماعت یکم اکتوبر کو ہو گی۔ فوٹو: فائل

ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پاناما فیصلہ، نظرثانی اپیلیں خارج، نواز شریف کی نااہلی برقرار

درخواست گزار مخدوم نیاز انقلابی ایڈووکیٹ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ نواز شریف نے 25 اگست کو لاہور میں تقریر کے دوران توہین عدالت کی، انہوں نے عدلیہ اور طاقت کے گٹھ جوڑ کی بات کی جو توہین عدالت ہے۔

عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد درخواست کو سماعت کے لیے منظور کرلیا، کیس کی سماعت یکم اکتوبر کو ہو گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں