سپریم کورٹ نے کلثوم نواز کی نااہلی کی درخواستیں خارج کردیں

کسی پر انگلی اٹھاتے ہیں تو اس کی بنیاد بھی ہونی چاہئے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ


ویب ڈیسک September 18, 2017
بتایا جائے کلثوم نواز نے کونسی گاڑی یا گھر چھپایا ہے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے نواز شریف کی اہلیہ اور این اے 120 کے ضمنی انتخاب کی فاتح بیگم کلثوم نواز کی نااہلی کےلئے دائر درخواستیں خارج کردیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی نااہلی کیلئے دائر درخواستیں خارج کردیں۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ کلثوم نواز کے پاس بھی اقامہ ہے لیکن تنخواہ ظاہر نہیں کی گئی۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ بتائیں کلثوم نواز نے کونسی گاڑی یا گھر چھپایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کلثوم نوازکے کاغذات نامزدگی منظورکرنے کا فیصلہ چیلنج

جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ درخواست گزار پاناما کیس کا حوالہ دے رہا ہے جس میں اقامہ اور تنخواہ کا معاملہ تھا، درخواست گزار نے تین نکات اٹھائے لیکن ثابت نہیں کرسکا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ کسی پر انگلی اٹھاتے ہیں تو اس کی بنیاد بھی ہونی چاہئے، کوئی پسند ہے یا نہیں اس کا فیصلہ عوام کو کرنا ہے، کیس بنانے کے لئے حقائق ہونے چاہئیں، اب کیس کو اندھا دھند تونہیں چلاسکتے، بتائیں کلثوم نواز نے کونسی گاڑی یاگھر چھپایا ہے۔

واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے فیصل میر اور دیگر نے سپریم کورٹ میں لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواستیں دائر کی تھیں جو واپس لینے کی بنیاد پر خارج کی گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں