پشاور میں ڈینگی کے وار جاری ایک اور مریض دم توڑ گیا

پشاور میں اب تک ڈینگی کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 27 ہوگئی ہے


ویب ڈیسک September 18, 2017
پشاور میں اب تک سیکڑوں افراد میں ڈینگی کے وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے فوٹو : فائل

خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے مرض میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے پشاور میں ایک اور مریض ڈینگی کے باعث دم توڑ گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا میں ڈینگی ایک بار پھر بے قابو ہوگیا ہے ، پشاور میں ایک اور مریض ڈینگی کے باعث دم توڑ گیا جس کے باعث پشاور میں اب تک ڈینگی کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 27 ہوگئی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: خیبرپختون خوا حکومت کی ڈینگی کے خلاف کارکردگی بدترین قرار

پشاور میں اب تک سیکڑوں افراد میں ڈینگی کے وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے ، گزشتہ کچھ عرصہ قبل بھی پشاور میں ڈینگی کے باعث محکمہ پنجاب صحت نے صوبے کے ماہر ڈاکٹروں کو پشاور بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا اور ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کے لیے ادویات فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا تھا تاہم صوبائی حکومتوں کی کوششوں کے باوجود پشاور میں ڈینگی پر اب تک قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں ڈینگی بے قابو؛ پنجاب سے بھیجا گیا ڈاکٹر خود شکار ہوگیا

سیکرٹری صحت عابد میجد نے چند روز قبل عدالت کو بتایا تھا کہ محکمہ صحت ڈینگی پر قابو پانے کے لیے زیادہ سے زیادہ کام کررہا ہے اور تمام اسپتالوں میں علاج کی سہولت فراہم کی جارہی ہے تاہم ڈینگی کا مچھر 5 سال تک ختم نہیں کیا جاسکتا۔

واضح رہے کہ عدالت نے حکم جاری کیا تھا کہ اگلے سال ڈینگی کی روک تھام کے لیے ابھی سے کوششیں شروع کی جائیں اور فنڈز بھی مختص کیے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں