لاہور نجی اسکول میں آگ لگنے سے 23 بچے جھلس کر زخمی

ڈی سی او لاہور نے اسکول انتظامیہ کیخلاف مقدمہ درج کرنیکے احکامات دیتے ہوئے 2روز میں ای ڈی ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کرلی۔


ویب ڈیسک February 21, 2013
ڈی سی او لاہور نے اسکول انتظامیہ کیخلاف مقدمہ درج کرنیکے احکامات دیتے ہوئے 2روز میں ای ڈی ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کرلی۔ فوٹو: فائل

شاہدرہ ٹاؤن میں نجی اسکول میں آگ لگنے سے ٹیچر سمیت 23 بچے جھلس کر زخمی ہوگئے۔

گیس ہیٹر کے باعث لگنے والی آگ نے کلاس میں موجود 23 بچوں اورٹیچر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، فائر بریگیڈ اور ریسکیو کے عملے نے موقع پر پہنچ کر بچوں اور ٹیچر کو اسپتال منتقل کردیا، زخمی ہونے والے بچوں کی عمریں 10 سے 12 سال کے درمیان ہیں، اطلاع ملتے ہی مشیر وزیر اعلی برائے صحت خواجہ سلمان رفیق اور ڈی سی لاہور نور الامین مینگل نے میو اسپتال کا دورہ کیا ۔

اس موقع پر ڈی سی او لاہور نے غفلت برتنے پر اسکول انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات دیتے ہوئے 2 روز میں ای ڈی ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کرلی جبکہ اسکول کو سیل کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں