ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا

سب سے زیادہ بارش خضدار میں 21 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سبی میں مسلسل 6 گھنٹےتیزبارش سے نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے


/ February 21, 2013
سب سے زیادہ بارش خضدار میں 21 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سبی میں مسلسل 6 گھنٹےتیزبارش سے نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے. فوٹو: فائل

ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا، آئندہ 2 روز میں اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبرپختونخوا ،بلوچستان ، بالائی سندھ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش جب کہ پہاڑوں پر برفباری ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے جمعہ اور ہفتے کے روز گلیات، مالا کنڈ، ہزارہ ، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے، جبکہ آج لاہور میں مطلع ابر آلود ہے تاہم فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، سمندری اور قریبی علاقوں میں رات سے گہرے بادل چھائے ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران قلات، ژوب، سکھر، کنڈیارو، ڈی جی خان اورلاڑکانہ ڈویژن میں بھی چند ایک مقامات پر بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش خضدار میں 21 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب کراچی میں نارتھ ناظم آباد سمیت مختلف علاقوں میں رات کوبونداباندی کے بعد صبح دھوپ نکل آئی ہے جبکہ سبی میں مسلسل 6 گھنٹےتیزبارش سے نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |