صوبائی حکومت کا میرے خلاف ہونے کا تاثر غلط ہے آئی جی سندھ

آئی جی صوبائی حکومت کا حصہ ہوتا ہے اور میرے حکومت سے کوئی اختلافات نہیں، اے ڈی خواجہ


ویب ڈیسک September 18, 2017
آئی جی سندھ حکومت کا ایک حصہ ہے اور سندھ حکومت سے کوئی اختلافات نہیں، اے ڈی خواجہ۔ فوٹو: فائل

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ حکومت کا ایک حصہ ہوتا ہے جب کہ سندھ حکومت کا میرے خلاف ہونے کا تاثر بھی غلط ہے۔

سکھر کے اے سیکشن تھانے میں کمپلینٹ سینٹر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند سال سے محرم الحرام میں سندھ کے چند اضلاع نشانے پر رہے ہیں،اس حوالے سے محرم الحرام میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کریں گے۔ سندھ میں امن و امان ہماری اولین ترجیح ہے، دہشت گرد کہیں بھی ہوں مذموم کارروائی کر سکتے ہیں، ہم پوری ایمانداری سے 100 فیصد کام کریں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : آئی جی ہوں کوئی کلرک نہیں جو اختیارات نہیں دیئے جا رہے

آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ پولیس میں بہتری کے لیے کوشاں ہیں، سپاہی اور ہیڈ کانسٹیبل کی ترقی ضلعی سطح جب کہ انسپیکٹرز کی ترقی صوبائی سطح پر ہوتی ہے۔ آئی جی سندھ حکومت کا ایک حصہ ہے، سندھ حکومت سے کوئی اختلافات نہیں جب کہ سندھ حکومت کا میرے خلاف ہونے کا تاثر غلط ہے، ہمیں سندھ حکومت کے ماتحت کام کرنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں