ایک اور بھارتی اداکارہ کا شوہر سے طلاق لینے کا فیصلہ

حالات اتنے خراب ہوچکے ہیں کہ اب علیحدگی کے سوا اور کوئی راستہ نہیں، جوہی پرمار


ویب ڈیسک September 18, 2017
جوہی پرمار المعروف کم کم نے اپنی 8 سالہ شادی کا خاتمہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ؛فوٹوفائل

بھارتی ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ جوہی پرمار المعروف کُم کُم نے اپنی 8 سالہ شادی کا خاتمہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے کم کم بہت جلد اپنے شوہر سچن شروف سے طلاق لے لیں گی۔

بالی ووڈ میں رشتوں کو بننے اور بگڑنے میں بالکل وقت نہیں لگتا جب کہ اس چمکتی دمکتی دنیا سے تعلق رکھنے والی شخصیات رشتوں کو ختم کرنے میں بالکل وقت نہیں لگاتیں ، گزشتہ برس بالی ووڈ کی نامور اداکارہ ملائکہ اروڑا اور ارباز خان کی علیحدگی کی خبروں نے میڈیا میں ہلچل مچادی تھی اور اب بھارتی ڈراموں کی خوبصورت اور معروف اداکارہ جوہی پرمار نے اپنے شوہر سچن شروف سے راستے جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق میڈیا پر ہمیشہ خوش اور مطمئن نظر آنے والی جوڑی جوہی اور سچن بہت جلد علیحدگی کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ، ابتدائی رپورٹس کے مطابق دونوں کے درمیان اختلافات شادی کے چند سال بعد ہی ہونا شروع ہوگئے تھے تاہم دونوں نے اپنی شادی کو بچائے رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی تاہم حالات مزید بگڑتے گئے، جوہی کی دوست سمائرا کا کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان حالات اتنے خراب ہوچکے ہیں کہ اب علیحدگی کے سوا اور کوئی راستہ نہیں۔

واضح رہے کہ جوہی پرمار نےبھارتی ٹی وی کے مقبول ترین ڈرامے ''کم کم'' کے ذریعے شہرت حاصل کی ، تاہم کم کم کے اختتام کے بعد جوہی کسی اور قابل ذکر ٹی وی سیریل میں نظر نہیں آئیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں