مسائل کے حل کے لئے قومی ایجنڈا تشکیل دینا ضروری ہے شہباز شریف

میڈیا قومی مسائل پر توجہ دے اور تبصریوں اور تجزیوں سے مسائل کا حل بتائیے، شہباز شریف

میڈیا قومی مسائل پر توجہ دے اور تبصریوں اور تجزیوں سے مسائل کا حل بتائیے، شہباز شریف فوٹو : فائل

لاہور:
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج پاکستان کو دہشت گردی ،خراب معیشت اور بجلی کی کمی سمیت دیگر مسائل کا سامنا ہے اور ان کے حل کے لئے قومی ایجنڈا تشکیل دینا ضروری ہے۔


لاہور میں انٹرنیشنل جرنلزم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نےکہاکہ پاکستان کو فرقوں اور مذاہب کے نام پر تقسیم کر دیا گیا ہے، افسوس کا مقام ہے کہ آج مرنے والا کلمہ گو اور مارنے والا بھی کلمہ گو ہے، انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں ثابت ہو جائے گا کہ عدلیہ اور میڈیا کس حد تک طاقتور ہیں، متحرک میڈیا کی عمر ابھی بہت کم ہے اسی لئے صحیح کام کے ساتھ کبھی کبھی غلطیاں بھی ہوتی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ میڈیا قومی مسائل پر توجہ دے اور تبصریوں اور تجزیوں سے مسائل کا حل بتائیے، ہمیں ماضی کے بجائے کل کی طرف دیکھتے ہوئے آگے بڑھنا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story