اسپاٹ فکسنگ شرجیل خان پابندی کے خلاف اپیل کریں گے

شرجیل خان اپیل میں پی سی بی قوانین کی پانچ شقوں کی خلاف ورزی پر ملنے والی سزا کو چیلنج کریں گے


Sports Reporter September 18, 2017
شرجیل خان فیصلے کے خلاف اسی ہفتے اپیل دائر کریں گے۔ فوٹو:فائل

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں سزا یافتہ کرکٹر شرجیل خان نے پابندی کے خلاف اپیل کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شرجیل خان فیصلے کے خلاف اسی ہفتے اپیل دائر کریں گے جس میں پی سی بی قوانین کی پانچ شقوں کی خلاف ورزی پر ملنے والی سزا کو چیلنج کریں گے، ان کے وکیل کی جانب سے اپیل کا متن تیار کرلیا گیا ہے جس کے بعد چیئرمین پی سی بی سے غیرجانبدار ثالث کو کیس بھجوانے کی درخواست کی جائے گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : اسپاٹ فکسنگ: شرجیل خان کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

واضح رہے کہ اسپاٹ فکسنگ کیس میں شرجیل خان کو پی سی بی ضابطہ اخلاق کی پانچ شقوں کی خلاف ورزی پر اینٹی کرپشن ٹریبونل نے 5 سال کی پابندی عائد کی تھی جن میں سے اڑھائی سال کی معطل سزا شامل تھی جس کا اطلاق ان کی عبوری معطلی کی تاریخ 10 فروری 2017 سے کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں