کراچی بدامنی کیس آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرزسےتفصیلی رپورٹ طلب

عدالت نے کراچی امن وامان کیس کے حوالے سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دی تھی۔


ویب ڈیسک February 21, 2013
عدالت نے کراچی امن وامان کیس کے حوالے سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دی تھی۔ فوٹو راشد اجمیری

بدامنی کیس میں عدالت نے آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرزسے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

سپریم کورٹ نے کراچی امن وامان کیس کے حوالے سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دی تھی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان سے کیس میں پیشرفت پر رپورٹ طلب کرنے کا حکم دیا تھا۔

اس موقع پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مشیر عالم نے آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ 25 فروری تک سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں بنچ کے روبرو اپنی رپورٹ پیش کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں