پابندی کے بعد محمد عرفان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی
محمد عرفان پر دبئی میں بکی سے رابطے کی اطلاع پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کو نہ دینے کا الزام تھا
قومی فاسٹ بولر محمد عرفان کو معطلی کی سزا ختم ہونے کے بعد ڈومیسٹک سیزن میں کھیلنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے فکسنگ کیس میں محمد عرفان پر 6 ماہ کی پابندی عائد کی تھی جو چند روز قبل ہی ختم ہوئی ہے جس کے بعد انہیں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی گئی ہے اور وہ قائد اعظم ٹرافی میں واپڈا کی جانب سے ایکشن میں نظر آئیں گے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :محمد عرفان پر پابندی
واضح رہے کہ محمد عرفان پر دبئی میں بکی سے رابطے کی اطلاع پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کو نہ دینے کا الزام تھا، انہوں نے ڈسپلنری کمیٹی کے سامنے اپنی غلطی تسلیم کی تھی جس پر 14 مارچ کو انہیں 6 ماہ کی معطل سزا سمیت ایک سال کی پابندی اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔ ان کی معطل سزا 14 ستمبر کو ختم ہو چکی ہے۔ لازمی پابندی کی مدت مکمل ہونے کے بعد اب انہیں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔