سندھ پیپلزلوکل گورنمنٹ آرڈیننس منسوخ ایم کیوایم کا شدید احتجاج

پرویز مشرف کے بلدیاتی نظام سے متعلق کہا گیا یہ آمر کا بنایا ہوا ہےاور آج ضیاء الحق کا نظام بحال کیا گیا،فیصل سبزواری


ویب ڈیسک February 21, 2013
پرویز مشرف کے بلدیاتی نظام سے متعلق کہا گیا یہ آمر کا بنایا ہوا ہےاور آج ضیاء الحق کا نظام بحال کیا گیا،فیصل سبزواری۔ فوٹو فائل

سندھ اسمبلی نے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2012 منسوخ کرتے ہوئے 1979کا بلدیاتی نظام بحال کرنے کا بل منظورکرلیا،اس موقع پر ایم کیوایم کے ارکین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اجلا س کا بائیکاٹ کیا۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں وزیرقانون سندھ ایازسومرو کی جانب سے 1979کا بلدیاتی نظام بحال کرنے کا بل پیش کیا گیا جو منظورکرلیا گیا اورپیپلزلوکل گورنمنٹ آرڈیننس منسوخ کردیا گیا، اس موقع پر ایم کیوایم کے اراکین نے شدید احتجاج اورنعرے بازی کی، ایم کیوایم کے اراکین اسمبلی اسپیکرکے ڈائس کے سامنے کھڑے ہوگئے اورفیصلے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی فیصل سبزواری نے کہا کہ قانون منظورکرتے وقت یہ کہا گیا تھا کہ اس میں سندھ کے خلاف کچھ ہو نہیں سکتا اورنہ ہی اس میں کچھ ایسا تھا، انہوں نے کہا کہ جب متحدہ قومی موومنٹ حکومت میں تھی تو یہ قانون سندھ کے لئے سب سے اچھا تھا اورجیسے ہی ایم کیوایم اپوزیشن نشستوں پر بیٹھی یہ قانون سندھ کے خلاف ہوگیا۔

فیصل سبزواری نے کہا کہ پرویزمشرف کا بلدیاتی نظام واپس لے کر کہا گیا کہ یہ نظام آمر کا بنایا ہوا ہے اورآج 1979 کا بلدیاتی نظام بحال کیا گیا ہے تو یہ بھی تو ایک آمر جنرل ضیاالحق کا بنایا ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام حکومت سے پوچھیں گے کہ جب یہ قانون سندھ کے مفاد میں تھا تو پھر اسے کیوں واپس لیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں