فوج آزادانہ اور غیر جانبدارانہ الیکشن کی حمایت کرتی ہے آئی ایس پی آر

الیکشن التوا کا شکار ہونے سے پاک فوج کو کچھ حاصل نہیں ہو گا،ہم نے 5سال جمہوری حکومت کی حمایت کی، میجر جنرل عاصم باجوہ


ویب ڈیسک February 21, 2013
لشکر جھنگوی سمیت ہرطرح کی دہشتگرد تنظیم کے خلاف برسر پیکار ہیں، میجر جنرل عاصم باجوہ فوٹو: آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل عاصم باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج وقت پر آزادانہ اور غیر جانبدارانہ الیکشن کی حمایت کرتی ہے۔

ترجمان آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ نے کہا کہ الیکشن التوا کا شکار ہونے سے پاک فوج کو کچھ حاصل نہیں ہو گا ہم نے 5سال جمہوری حکومت کی حمایت کی، آخر میں تبدیل کیوں کریں گے، قوم کو اتحاد کی آج جتنی ضرورت ہے پہلے کبھی نہ تھی، انہوں نے کہا کہ مئی 2008 سے بلوچستان میں فوج کا ایک سپاہی بھی کہیں تعینات نہیں کیا گیا، بلوچستان میں فوج بلانے یا نہ بلانے کا فیصلہ حکومت نے خود کیا۔

میجر جنرل عاصم باجوہ نے کہا کہ لشکر جھنگوی سمیت ہرطرح کی دہشتگرد تنظیم کے خلاف برسر پیکار ہیں، ہزارہ برادری کے چہلم کے موقع پر دہشت گرد ی کے منصوبے کوناکام بنایا گیا، ان کا کہنا تھا کہ آئی ایس آئی نے گزشتہ 4 ماہ میں بلوچستان میں 130 آپریشن کئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |