چوہدری نثارکا نگراں وزیراعظم کیلئے ملاقات نہ کرنے کا بیان غیرجمہوری ہے کائرہ

انتہاپسندی کامقابلہ کرنےکےلیے ہمارے پاس مالی وسائل نہیں، اس جنگ میں ہماری ہارانفرادی نہیں دنیا کی ہار ہو گی، کائرہ


ویب ڈیسک February 21, 2013
چوہدری نثارعلی خان نے نگراں وزیراعظم کے لئے وزیراعظم سے ملاقات نہ کی تو یہ بڑی بدقسمتی کی بات ہو گی، قمرزمان کائرہ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ کاکہنا ہے کہ چوہدری نثارعلی خان کا نگران وزیراعظم کے نام پروزیراعظم سے ملاقات نہ کرنے کا بیان جمہوری اقدارکے منافی ہے۔

اسلام آباد میں پاکستان اورخلیجی ممالک کے تعلقات کے فروغ پر ہونے والے سیمینارمیں شرکت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پر قمرزمان کائرہ نے کہا کہ نگران سیٹ اپ کے لئے وزیر اعظم سے ملاقات نہ کرنے کا بیان جمہوری اقدار کے منافی ہے، اگر چوہدری نثارعلی خان نے ملاقات نہ کی تو یہ بڑی بدقسمتی کی بات ہو گی، آئینی تقاضے پورے کرنے کے لئے وہ فون یا خط کے ذریعے بھی مشاورت کرسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ صدربھی وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف سے نگران سیٹ اپ کے حوالے سے مشاورت کریں گے۔


وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا کہ انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمارے پاس مالی وسائل نہیں، اس جنگ میں ہماری ہارانفرادی نہیں دنیا کی ہو گی اوراس جنگ کو جیتنا ضروری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں