میکسیکو کوئلہ کی کان میں دھماکا 6 کان کن ہلاک
اوردونا میں دھماکا کان کے اندر گیس بھر جانے کے باعث ہوا ،سات افراد پھنس گئے
KARACHI:
میکسیکو میں ایک کوئلہ کان میں دھماکے کے باعث چھ افراد ہلاک جب کہ سات پھنس گئے ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کان آپریٹر آکٹوس ہور نوس کے ترجمان فرانسیکو اور دونانے نے بتایا کہ اوردونا میں واقع کوئلہ کان میں گیس بھر جانے کے باعث زور دار دھماکا ہوا۔
جس کے نتیجے میں کان کے اندر کام میں مصروف چھ کان کن ملبے تلے دب کر موقع پر ہلاک جب کہ سات پھنس گئے ریسکیو عملے نے ایک کانکن کو بچا لیا جب کہ ملبے تلے دبے دیگر ارکان کو نکالنے کا کام جاری ہے ۔