بہارپولیس کا اجرت میں اضافہ کیلئےاحتجاج کرنے والی خواتین پرتشدد

احتجاج کا مقصد ملک میں خواتین کے ساتھ ہونیوالی نا انصافیوں کی طرف حکومت کی توجہ دلانا ہے, مظاہرین.


ویب ڈیسک February 21, 2013
احتجاج کا مقصد ملک میں خواتین کے ساتھ ہونیوالی نا انصافیوں کی طرف حکومت کی توجہ دلانا ہے، مظاہرین فوٹو: رائٹرز

دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار بھارت میں خواتین پر مظالم نئی بات نہیں، بہار میں بھارتی پولیس نے اجرت میں اضافے کے لئے احتجاج کرنے والی خواتین کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔


بھارتی ریاست بہار میں محنت مزدوری کر کے اپنا اور بچوں کا پیٹ پالنے والی سیکڑوں خواتین نے صوبائی قانون ساز اسمبلی کے باہر اجرت میں اضافے کے لیے احتجاجی مظاہرے کیے، اس موقع پر پولیس مظاہرین پر ٹوٹ پڑی اور خواتین کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جب کہ متعدد کو گرفتار کر لیا۔


دوسری جانب مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کے احتجاج کا مقصد ملک میں خواتین کے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں کی طرف حکومت کی توجہ دلانا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں