بھارت کا مریخ سیارے کیلئے پہلا خلائی مشن رواں سال شروع کرنے کا اعلان

بھارت نے رواں سال کئی خلائی مشنز شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے،بھارتی صدر


ویب ڈیسک February 21, 2013
بھارت نے رواں سال کئی خلائی مشنز شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے،پرناب مکھر جی فوٹو: اے ایف پی/ فائل

بھارتی صدر پرناب مکھر جی نے کہا ہے کہ بھارت مریخ سیارے کے لئے اپنا پہلا خلائی مشن رواں سال شروع کر دے گا۔

پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پرنا ب مکھر جی نے کہا کہ رواں سال بھارت نے کئی خلائی مشنز شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے جن میں مریخ اور پہلی نیویگیشنل سیٹلائٹ خلا ميں بھیجنے کے مشنزشامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریخ کا خلائی مشن اکتوبر 2013 میں شروع کیا جائے گا اور اس مشن کے زریعے مریخ پر زندگی کے آثار اور وہاں کے موسم کے بارے میں معلومات اکٹھی کی جائے گی۔

بھارتی صدرپرنا ب مکھر جی کے خطاب کے دوران پارلیمنٹ میں موجود مختلف اپوزیشن جماعتوں کی ہنگامہ آرائی اورشورشرابہ کے باعث انہیں اپنا خطاب روکنا بھی پڑا۔

بھارتی خلائی تحقیقاتی ادارہ خلا میں ریجنل نیویگیشن سیٹلائٹ سسٹم کے 7 سیٹلائٹس میں سے پہلاسیٹلائٹ رواں سال خلا ميں بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں