شام میں کار بم دھماکا بچوں سمیت 31 افراد ہلاک متعددزخمی
کار بم دھماکا حکمران جماعت کے دفتر اور روسی سفارتخانے کے قریب ہوا۔
شام کے دارالحکومت میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں بچوں سمیت 31 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
دمشق کےعلاقے مزرا میں کار بم دھماکا حکمران جماعت کے دفتر اور روس کے سفارتخانے کے قریب ہوا جس میں بچوں سمیت 31 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔ دھماکے سے روسی سفارتخانے کے شیشے بھی ٹو ٹ گئے اور علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔
زخمی ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں جن کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ دمشق کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی بھی نافذ کردی گئی ہے۔