شرمین عبید چنائے ایچ آئی وی اور ایڈز کیلئے سارک کی سفیر منتخب
شرمین عبید چنائے جنوبی ایشیا میں ایچ آئی وی اور ایڈز کے حوالے سے لوگوں میں شعور پھیلانے کا کام سر انجام دیں گی۔
SARGODHA:
آسکرایوارڈ یافتہ ہدایت کار شرمین عبید چنائے کو سارک تنظیم نے ایچ آئی وی اور ایڈز کے لئے سال 14-2013 تک سفیرمنتخب کر لیا ہے۔
شرمین عبید چنائے خطے میں ایچ آئی وی اور ایڈز کے حوالے سے لوگوں میں شعور پھیلانے کا کام سر انجام دیں گی اور اپنے فرائض انجام دینے کے دوران وہ بھارت میں سارک کے دوسرے سفیر اجے دیو گن اور گلوکارہ رونا لیلیٰ کے ساتھ بھی کام کریں گی۔
شرمین عبید چنائے کی فلم " سیونگ فیس" جو پاکستان میں خواتین پر تیزاب پھینکے جانے کے واقعات پر بنائی گئی تھی کو عالمی مقبولیت حاصل ہوئی اور اسے سال 2012 میں آسکر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔
سارک کی جانب سے شرمین عبید چنائے کا انتخاب خطے میں ایچ آئی وی اور ایڈز کے لئے سارک کی سفیر کے طور پر اس لئے کیا گیا کیونکہ وہ خواتین اور انسانیت کے حقوق کے لئے پہلے سے کام کرتی چلی آ رہی ہیں۔