لندن کے اسکول میں مسلمان طالب علموں کو غیر حلال کھانا کھلا دیا گیا

اسکول کے پرنسپل نے طالبعلموں کے گھروں پر ایک خط ارسال کیا جس میں انہوں نے اس واقعے کے حوالے سے معافی مانگی۔


ویب ڈیسک February 21, 2013
اسکول کے پرنسپل نے طالبعلموں کے گھروں پر ایک خط ارسال کیا جس میں انہوں نے اس واقعے کے حوالے سے معافی مانگی۔

برطانیہ میں ایک اسکول میں غلطی سے غیر حلال کھانا مسلمان طالب علموں کو کھلا دیا گیا جس کے بعد اسکول انتظامیہ نے اس غلطی پر معافی مانگی اور ایک ملازم کو نوکری سے برطرف بھی کر دیا گیا۔

برمنگھم میں واقع موسیلی اسکول کے پرنسپل کریگ جینسن نے اس غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے مسلمان طالب علموں کے والدین سے معافی مانگ لی ہے اور اس حوالے سے ایک ملازم کو غفلت برتنے پر نوکری سے بھی نکال دیا گیا۔ اسکول کے پرنسپل نے طالب علموں کے گھروں پر ایک خط ارسال کیا جس میں انہوں نے اس واقعے کے حوالے سے معافی مانگی۔

اسکول میں کھانا فراہم کرنے والے اسٹاف نے 12 دسمبر 2012 کو غلطی سے غیر حلال کھانا اسکول میں زیر تعلیم مسلمان طالب علموں کو کھلا دیا تھا جبکہ یہ بات اب منظر عام پر آئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں