پی ٹی آئی پاپا پپو اور پیسے ملک میں لانے کی کوشش کررہی ہے فواد چوہدری
نوازشریف اور ان کے بچوں نے پاکستانی قوم کے اربوں روپے مل کر کھائے، ترجمان پی ٹی آئی
تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شریف خاندان نے پاکستانی قوم کے اربوں روپے کھائے ہماری کوشش صرف اتنی ہے کہ پاپا، پپو اور پیسے ملک میں واپس لے کر آئیں۔
الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت کے بلانے کے باوجود آج ایک بار پھر شریف خاندان کا کوئی فرد پیش نہیں ہوا، نوازشریف اور ان کی کمپنی پرویز مشرف کے بھاگنے کی باتیں کرتی تھی اور آج خود عدالتوں کا سامنا کرنے سے بھاگ رہے ہیں، ایک بار پھر شریف فیملی کی جگہ ان کے منشی آصف کرمانی عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ ہمیں نوازشریف اور ان کے بچوں کی لندن رہائش گاہ کا پتہ معلوم نہیں، سب جانتے ہیں کہ نوازشریف، حسن اور حسین نواز کہاں رہتے ہیں آصف کرمانی کو عدالت میں جھوٹ بولنے پر گرفتار کیا جانا چاہئے تھا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: شریف خاندان کی عدم پیشی پر دوبارہ نوٹس جاری
فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف اور ان کے بچوں نے پاکستانی قوم کے اربوں روپے مل کر کھائے، 3 ہزار کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی اور اب بھی ایف زیڈ ای کمپنی سے دوسری کمپنیوں کو پیسے دیئے جارہے ہیں اور تحریک انصاف کی کوشش ہے کہ وہ پاپا، پیسے اور پپو کو ملک میں واپس لائیں اور قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: شریف خاندان کو نیب کے سامنے پیش ہوکر جواب دینا چاہیے
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پوری مسلم لیگ (ن) فوج کو بدنام کرنے کی کوشش کررہی ہے، مریم نواز نے این اے 120 کے ضمنی انتخابات میں الزام لگایا کہ ان کے لوگوں کو انتخابی مہم کے دوران اٹھایا گیا جب کہ وفاقی وزیرداخلہ بھی مریم نواز کا بھرپور ساتھ دے رہے ہیں اور (ن) لیگ کی عدلیہ اور فوج کے خلاف مہم کے انچارج بنے ہوئے ہیں، ہم چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ معزز ججوں اور قومی اداروں کے خلاف بیانات دینے پر وفاقی وزیرداخلہ کے خلاف کارروائی کا حکم دیں اور ان سے پوچھا جائے کہ کس کی ایما پر بیانات دے رہے ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: کرپشن کرنے والوں کا سفر جاتی امرا سے اڈیالہ جیل تک مکمل ہونا چاہئے
تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی کے حوالے سے بیرسٹر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عائشہ گلالئی کی باتیں غیر ضروری ہیں جن کا جواب دینا مناسب نہیں، پورا میڈیا جانتا ہے کہ انہوں نے خود پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اور اتنے جھوٹ بولے کہ ڈکشنری میں تبدیلی کی گئی ان سے صرف اتنا کہتا ہوں کہ وہ اپنی نشست سے دستبردار ہوکر دوبارہ الیکشن میں حصہ لیں تو انہیں ان کی اوقات کا پتہ چل جائے گا۔