مشال قتل کیس میں گرفتار 57 ملزمان پر فرد جرم عائد

مشال قتل کیس کا ٹرائل کل سے باقاعدہ شروع ہو گا


ویب ڈیسک September 19, 2017
مشال قتل کیس کا ٹرائل کل سے باقاعدہ شروع ہو گا۔ فوٹو: فائل

مشال خان قتل کیس میں عدالت نے گرفتار 57 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ہری پوری جیل انسداد دہشت گردی کی عدالت میں مشال قتل کیس کی سماعت ہوئی جس میں 57 گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا،عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کردی جب کہ کیس باقاعدہ ٹرائل کل سے شروع ہوگا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مردان میں عبدالولی خان یونیورسٹی میں طلبا کے تشدد سے طالبعلم جاں بحق

واضح رہے کہ 14 اپریل کو مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں مشتعل طلبا کے ہجوم نے طالب علم مشال خان پر توہین مذہب کا الزام لگا کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں