اسپاٹ فکسنگ خالد لطیف اپنے مستقبل کا فیصلہ سننے نہیں آئیں گے

کرکٹر پر 10سال پابندی کے ساتھ جرمانہ بھی عائد کیے جانے کا امکان ہے، ذرائع


Sports Reporter September 19, 2017
کرکٹر پر 10سال پابندی کے ساتھ جرمانہ بھی عائد کیے جانے کا امکان ہے، ذرائع ۔فوٹو: فائل

اسپاٹ فکسنگ میں معطل کرکٹر خالد لطیف کے کیس کا فیصلہ کل ہوگا تاہم کرکٹر اس موقع پر ٹریبیونل میں نہیں آئیں گے۔

خالد لطیف کے وکیل بدر عالم نے کہا ہے کہ وقت کی کمی کے سبب دوسرے شہر سے اتنی جلد آنا ممکن نہیں، سپریم کورٹ میں ٹریبیونل کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔ اینٹی کرپشن ٹریبونل کل خالد لطیف کے مستقبل کا فیصلہ سنائے گا، کرکٹر پر کوڈ آف کنڈکٹ کی 5 شقوں کی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھی کرکٹرز کو فکسنگ پر اکسانے کا الزام بھی ہے۔ انہوں نے کئی بار اینٹی کرپشن ٹریبیونل کی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جس کی وجہ سے انہیں سخت سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، ذرائع کے مطابق کرکٹر پر 10سال پابندی کے ساتھ جرمانہ بھی عائد کئے جانے کا امکان ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : اسپاٹ فکسنگ کے جرم میں شرجیل خان پر 5 سال کی پابندی عائد

واضح رہے کہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث محمد عرفان کو ایک ماہ معطلی کی سزا دے چکی ہے جب کہ خالد لطیف، شاہ زیب حسن اور سہولت کاری کے ملزم ناصرجمشید کے معاملات ٹریبیونل میں زیرسماعت ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں