وزیراعظم اپنے گھر کی صفائی ضرور کریں مگر پاکستان کا تماشا نہ بنائیں چوہدری نثار

گھر کی صفائی پر کسی کو اعتراض نہیں لیکن بیانات کے بجائے عملی اقدامات پر توجہ دینی چاہیے، چوہدری نثار


ویب ڈیسک September 19, 2017
گزشتہ چار سالوں میں ''گھر ''کے اندر جتنی صفائی ہوئی اس کی ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، سابق وزیر داخلہ فوٹو: فائل

لاہور: سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اپنے ''گھر کی صفائی'' ضرور کریں مگر پاکستان کو دنیا میں تماشا نہ بنائیں۔



اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت میں سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اپنے گھر کی صفائی ضرور کریں مگر پاکستان کو دنیا میں تماشا نہ بنائیں، ''گھر کی صفائی'' پر کسی کو اعتراض نہیں لیکن بیانات کے بجائے عملی اقدامات پر توجہ دینی چاہیے، پاکستان تو اب وہ بات خود مان رہا ہے جو بھارت کہتا رہا۔ کیا بھارتی حکومت یا سیاستدانوں میں سے کسی نے کبھی اس بات کا اعتراف کیا جب کہ افغانستان میں دن کے اجالے میں دہشت گردوں کے درجنوں کیمپ امریکا کے کیمروں کے نیچے چل رہے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے بعد میں کہتا ہوں ہمیں اپنا گھر ٹھیک کرنا ہوگا



سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آگ کی ہولی افغانستان سے دہشت گرد آ کر کھیلتے ہیں لیکن کیا افغانستان یا امریکا نے افغانستان کے اندر ''گھر کی صفائی'' کی ضرورت کا اعتراف کیا، گزشتہ چار سال میں ''گھر '' کے اندر جتنی صفائی ہوئی اس کی ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں