حکومت نے حج کرایوں میں 12 سے 14 ہزار روپے اضافہ کردیا

اس سال1 لاکھ 79 ہزار 210 افراد حج کی سعادت حاصل کریں گے،اخراجات 2 لاکھ 85 ہزار سے 4 لاکھ 21 ہزار تک ہوں گے، خورشید شاہ


ویب ڈیسک February 21, 2013
نئی حج پالیسی کے مطابق 50 فیصد لوگ سرکاری اور 50 فیصد پرائیویٹ سیکٹر کے ذریعے جائیں گے، سید خورشید شاہ فوٹو : فائل

حکومت نے حج کرایوں میں 12 سے 14 ہزار روپے کا اضافہ کر کے پاکستانیوں کے لیے حج مزید مشکل بنادیا۔


اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور سید خورشید شاہ نے بتایا کہ اس سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 افراد حج کی سعادت حاصل کریں گے، یکم ستمبر سے عازمین سے درخواستیں وصول کی جائیں گی، حج اخراجات 2 لاکھ 85 ہزار سے 4 لاکھ 21 ہزار تک ہوں گے، عازمین پہلے آئیں اور پہلے پائیں کی بنیاد پر حج کرسکیں گے۔


خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت کی نئی حج پالیسی کے مطابق 50 فیصد لوگ سرکاری اور 50 فیصد پرائیویٹ سیکٹر کے ذریعے جائیں گے، پی آئی اے، ایئر بلیو، شاہین اور سعودی ایئر لائن حج مشن کا حصہ ہوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |