سوئٹزرلینڈ میں ایک لاکھ سے زائد یوروٹوائلٹ میں بہادیے گئے

بیت الخلا کی سیوریج لائنوں کو مرمت کے لیے توڑا گیا تو ان میں سےیورو نوٹ برآمد ہوئے


ویب ڈیسک September 19, 2017
بیت الخلا کی سیوریج لائنوں کو مرمت کے لیے توڑا گیا تو ان میں سےیورو نوٹ برآمد ہوئے۔ فوٹو: فائل

سوئٹزرلینڈ میں نامعلوم شخص نے ایک لاکھ سے زائد یورو کے کرنسی نوٹس بیت الخلا میں فلش کردیے۔

مقامی میڈیا کے مطابق جنیوا میں سوئس بینک یو بی ایس اور اس کے قریب میں واقع تین ہوٹلوں کے بیت الخلا کی سیوریج کی لائنیں جام ہوگئیں۔ جب مرمت کے لیے توڑ پھوڑ کی گئی تو یہ دیکھ کر سب کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں کہ سیوریج کی لائنوں میں سے کرنسی نوٹ برآمد ہوئے جو لائنیں چوک ہونے کی وجہ بنے تھے۔

حکام کے مطابق ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد مالیت کے یورو نوٹ نامعلوم شخص نے 4 بیت الخلا میں500،500 کی گڈیوں کی صورت میں بہائے۔ سوئس پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں اور نوٹ بہانے والے کا سراغ لگانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

حکام نے شبہ ظاہر کیا کہ یہ نوٹ کالا دھن ہوسکتے ہیں جن سے جان چھڑانے کے لیے انہیں ٹوائلٹس میں فلش کردیا گیا۔ سوئس اخبار ٹربییون ڈی جنیوا نے اپنی خبر میں بتایا کہ یہ نوٹ ایک ہسپانوی خاتون نے ضائع کیے تاہم اس حرکت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

واضح رہے کہ سوئس بینک منی لانڈرنگ اور کالا دھن چھپانے کے حوالے سے دنیا بھر میں مشہور ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں