کورکمانڈر کراچی کی زیرصدارت محرم الحرام کے حوالے سے اہم اجلاس

شہر میں پرامن فضا کے لیے مذہبی رہنماؤں،علما، شہریوں کا اداروں سے تعاون نا گزیر ہے، لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ


ویب ڈیسک September 19, 2017
شہر میں پرامن فضا کے لیے مذہبی رہنماؤں،علما، شہریوں کا اداروں سے تعاون نا گزیر ہے، لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ - فوٹو: فائل

کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ کی زیرصدارت محرم الحرام کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق محرم الحرام کے حوالے سے کورہیڈ کوارٹرز میں کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ کی صدارت میں اہم اجلاس ہوا جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سول اور فوجی حکام نے شرکت کی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق کور کمانڈر کراچی نے رینجرز، پولیس، انٹیلی جنس ایجنسیوں کی سندھ میں امن قائم کرنے کی کوششوں کو سراہتے کہا کہ محرم الحرام میں سیکیورٹی ادارے باہمی رابطوں سے امن وامان کی صورتحال پرنظرر رکھتے ہوئے عبادت گاہوں،مجالس ،جلوسوں کے راستوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ پرامن فضا کے لیے مذہبی رہنماؤں،علما، شہریوں کا اداروں سے تعاون نا گزیر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں