کراچیکھارادار میں رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشناشتہاری ملزم راشد ریکھا ہلاک8 گرفتار

محکمہ داخلہ سندھ نے راشد ریکھا کے سر کی قیمت 15 لاکھ روپے مقرر کی تھی جو واپس لے لی گئی تھی۔

سی آئی ڈی نے کارروائی کر کے 30 سے زائد ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث لیاری گینگ وار کے 4 ملزمان اور ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔ فوٹو : ایکسپریس

رینجرز نے کھارادار میں ٹارگٹڈ آپریشن کرکے لیاری گینگ وار کے اشتہاری ملزم راشد ریکھا کو ہلاک اور 8 افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ سی آئی ڈی نے کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد سمیت 4 لیاری گینگ وار کے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق کھارادار کے علاقے میں 2 مسلح گروپوں میں کئی گھنٹوں تک تصادم و فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے بعد رینجرز نے علاقے میں داخل ہوکر کارروائی کی جس کے نتیجے میں راشد ریکھا ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے، رینجرز نے آپریشن کے دوران 8 افراد کو گرفتار بھی کرلیا۔ واضح رہے کہ محکمہ داخلہ سندھ نے راشد ریکھا کے سر کی قیمت 15 لاکھ روپے مقرر کی تھی جو واپس لے لی گئی تھی۔


اس سے قبل سی آئی ڈی نے کارروائی کر کے 30 سے زائد ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث لیاری گینگ وار کے 4 ملزمان اور ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔


ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم نے میڈیا کو بتایا کہ ڈاکس کے علاقےسے لیاری گینگ وار کے 4 ملزمان عادل خان، ذاکر، معین اور ساجد کو پولیس مقابلے کے بعد پکڑا گیا، کالعدم تحریک طالبان کے ولی الرحمان گروپ سے تعلق رکھنے والے مطلوب دہشت گرد انور محسود خان کو بھی گرفتار کیا گیا۔ ملزمان سے دھماکہ خیز مواد، 5 ہینڈ گرنیڈ، 2 کلاشنکوف، 3 ٹی ٹی پستول، گولیاں اور 8 کلو چرس بھی برآمد ہوئی ہے۔
Load Next Story