ضمنی الیکشن میں مایوس کن کارکردگی پر بلاول کا نوٹس
پیپلز پارٹی نے این اے120لاہور میں 1414ووٹ لیے ہیں
ISLAMABAD:
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی مایوس کن کارکردگی اور پارٹی امیدوار کے اتنے کم ووٹ لینے کا سخت نوٹس لیا ہے اور اس حوالے سے 10 محرم کے بعد پیپلز پارٹی پنجاب اور لاہور کے رہنماؤں سے جواب طلبی کی جائے گی۔
بلاول بھٹو لاہور پہنچ گئے ہیں اور آج (بدھ کو) ساہیوال میں جلسہ عام سے خطاب بھی کریں گے۔ یاد رہے کہ پیپلز پارٹی نے این اے120لاہور میں 1414ووٹ لیے ہیں، پارٹی کو پانچویں پوزیشن حاصل ہوئی اور اس کی ضمانت بھی ضبط ہو گئی۔پیپلز ٖپارٹی پنجاب کے رہنماؤں نے چیئرمین بلاول بھٹو کو یقین دلایا تھا کہ اس الیکشن میں ہماری پوزیشن اچھی ہے، ڈور ٹو ڈور مہم چلائی جا رہی ہے اس لیے پیپلز پارٹی 10 ہزار سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیگی۔