پاکستان روہنگیا مسلمانوں کی امداد کی ہرکوشش کی حمایت کرے گا وزیراعظم

عالمی برادری میانمار پر روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی بند کرنے کیلیے دباؤ ڈالے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی


ویب ڈیسک September 20, 2017
میانمار پر روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی بند کرنے کیلیے دباؤ ڈالے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی- فوٹو؛ فائل

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے روہنگیا مسلمانوں کی حالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان روہنگیا مسلمانوں کی امداد کی ہرکوشش کی حمایت کرے گا جب کہ عالمی برادری بھی میانمار پر روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی بند کرنے کیلیے دباؤ ڈالے۔

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے اوآئی سی رابطہ گروپ کےاجلاس میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کومیانمارمیں روہنگیامسلمانوں کی حالت پرتشویش ہے اور پاکستان روہنگیا مسلمانوں کی امداد کی ہرکوشش کی حمایت کرے گا، روہنگیا مسلمانوں کیلیے اوآئی سی کومسلم امہ کی مشترکہ آواز بننا چاہیے اور روہنگیا مسلمانوں کومیانمارکے دیگرشہریوں کے مساوی حقوق دیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ روہنگیا پناہ گزینوں کی محفوظ واپسی کیلیے مناسب حالات پیدا کیے جائیں اور عالمی قوانین کا احترام کرتے ہوئے روہنگیا مسلمانوں پرتشدد بند کرایا جائے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میانمارحکومت مسئلے کے فوری حل کیلیےاقدامات کرے اور اقوام متحدہ کے فیکٹ فائنڈنگ مشن کو جائزے کی اجازت دے جب کہ بےگھرافراد ہمسایہ ممالک میں پناہ ڈھونڈتے پھررہے ہیں، روہنگیا مسلمانوں کی آبادی کا تحفظ یقینی بنایا جائے، میانمارکوروہنگیا مسلمانوں کے خلاف تفریق کاخاتمہ کرناچاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری میانمار پرروہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی بند کرنے کیلیے دباؤ ڈالے، روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی فوری بند کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں