بیروز گاری سے تنگ میاں بیوی کی اجتماعی خود کشی

تھرپارکر کے 22 سالہ اللہ ورائیو اور ہدایت بی بی نے گھر کے اندر گلے میں پھندا ڈال لیا

محلے والوں نے پولیس کو بتایا کہ دونوں میاں بیوی گھریلو پریشانیاں اور بیروزگاری کے باعث شدید پریشان رہتے تھے۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
ضلع تھرپارکر کے شہر کانیٹو میں میاں بیوی اپنے ہی گھر کے اندر گلے میں پھندا ڈال کر اجتماعی خودکشی کرلی جس میں 22 سالہ اللہ ورائیو نھڑیو اور 20سالہ ہدایت بی بی شامل ہیں۔


خودکشی کا سبب بیروزگاری اور گھریلو پریشانیاں بتائی جاتی ہیں۔ چھاچھرو پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر خودکشی اور موت کے حوالے سے تفصیلات جمع کیں۔

محلے والوں نے پولیس کو بتایا کہ دونوں میاں بیوی گھریلو پریشانیاں اور بیروزگاری کے باعث شدید پریشان رہتے تھے اس لیے انہوں نے اپنے گھر کے اندر ہی گھلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔
Load Next Story