ناجائز اثاثہ جات کیس میں اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری جاری
ملزم اسحاق ڈار کو 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانےکاحکم
احتساب عدالت نے ناجائز اثاثہ جات ریفرنس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کی، سماعت کے دوران اسحاق ڈار کے بجائے ان کے پروٹوکول آفیسر فضل داد عدالت میں پیش ہوئے، انہوں نے عدالت کو بتایا کہ اسحاق ڈار مصروفیات کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوسکے۔
یہ خبر بھی پڑھیں:نیب ریفرنسز؛ شریف خاندان کی عدم پیشی پر دوبارہ نوٹس جاری
نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ سمن جاری ہونے کے باوجود عدالت پیش نہ ہونے پر اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں، عدالت نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ عدالت نے ملزم اسحاق ڈار کو 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ نیب نے پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں شریف خاندان پر 3 جب کہ اسحاق ڈار پر ایک ریفرنس دائر کیا ہے۔