ہیروئن کے کیپسول پیٹ میں مسقط لے جانے والاشخص اسپتال میں ہلاک

نیوٹاؤن پولیس کے مطابق 14 فروری کو کراچی سے مسقط جانے والے مسافر حبیب الرحیم کی طبیعت اچانک ایئر پورٹ پر خراب ہوگئی۔


Staff Reporter February 22, 2013
نیوٹاؤن پولیس کے مطابق 14 فروری کو کراچی سے مسقط جانے والے مسافر حبیب الرحیم کی طبیعت اچانک ایئر پورٹ پر خراب ہوگئی۔ فوٹو: فائل

ہیروئن سے بھرے کیپسول پیٹ میں مسقط لے جانے والا شخص جناح اسپتال میں دوران علاج ہلاک ہوگیا۔

نیوٹاؤن پولیس کے مطابق 14 فروری کو کراچی سے مسقط جانے والے مسافر حبیب الرحیم کی طبیعت اچانک ایئر پورٹ پر خراب ہوگئی جسے ائیرپورٹ پر تعینات عملے نے فوری طبی امداد کے لیے اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال پہنچایا جہاں اس کے طبی معائنے کے دوران انکشاف ہوا کہ اس کے پیٹ میں ہیروئن سے بھرے ہوئے کیپسول ہیں جس پر نیوٹاؤن پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ نمبر 72/13 دفعہ 69-B کے تحت درج کرکے پولیس حراست میں جناح اسپتال منتقل کر دیا جہاں اس کے پیٹ سے ہیروئن سے بھرے ہوئے 19 کیپسول نکال لیے گئے تاہم کچھ کیپسول پیٹ میں پھٹ جانے کے باعث اس کی حالت انتہائی غیر ہوگئی تاہم ڈاکٹر اس کی جان بچانے کی کوشش کر رہے تھے کہ وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں