سنجے دت کی والد نے جوتے سے پٹائی کیوں کی تھی
والد سے محبت کرتا تھا لیکن ہمیشہ انہیں دکھ پہنچایا، سنجے دت
بالی ووڈ کے سنجو بابانے اپنے ماضی کے بارے میں راز افشا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی بار چھپ کر سیگریٹ بینے کی وجہ سے ان کے والد سنیل دت نے ان کی جوتے سے پٹائی کی تھی۔
ناموربالی ووڈ اداکار سنجے دت نے اپنی فلم ''بھومی'' کی تشہیری تقریب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بھارت میں خواتین کے ساتھ ہونے والی زیادتی پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ زیادتی جیسے جرم کے لیے جلد سے جلد انصاف ہونا بہت ضروری ہے اور ایسے کیسز کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر کارروائی ہونی چاہئے تاکہ مجرم کو بھاگ نکلنے کا موقع نہ ملے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: دعا ہے میرا بیٹا مجھ جیسا نہ ہو
سنجے دت نے دنیا بھر میں مشہور ہونے والےدہلی ریپ کیس کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سے بڑا اور بُرا کیس میں نے اپنی زندگی میں نہیں دیکھا اس کیس کے بارے میں سن کر میں 10 دنوں تک سو نہیں سکا تھا میرے حساب سے اس کیس میں لڑکی کو انصاف نہیں ملا کیونکہ ایک مجرم نابالغ تھا تو اس میں پوری طرح انصاف کہاں سے ہوا۔
سنجے دت نے کہا کہ وہ خواتین کو بااختیار بنانے میں یقین رکھتے ہیں اور ملک کی تمام بیٹیوں کو اس بات کا مشورہ دیتے ہیں کہ وہ والدین کی فرمانبرداری کریں اور وقت پر گھر واپس آئیں ، فرمانبرداری پر بات نکلی تو انہوں نے اپنے ماضی کا ایک قصہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے والد سے محبت کرتے ہیں لیکن ہمیشہ انہوں نے اپنے والد کو دکھ پہنچایا جب میں نے پہلی بار چھپ کر باتھ روم میں سگریٹ پی تھی تو اچانک میرے والد سنیل دت آگئے تھے اور سگریٹ پینے پر انہوں نے میری جوتے سے پٹائی کی تھی۔
تاہم جیل میں گزارے گئے 5 سالوں نے سنجے دت کو مکمل طور پر تبدیل کردیا ہے ، سنجے دت کے والد سنیل دت اداکار ہونے کے ساتھ سماجی کارکن بھی تھے اورا ب سنجے دت نے اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مذہبی گرو شری شری روی شنکر کے ساتھ مل کربھارت کو نشے کی لت سے آزاد کرانے کا فیصلہ کیا ہے، اسی حوالے سے بہت جلد سنجے دت ایک تحریک شروع کرنے والے ہیں تاکہ نو جوان نسل کو منشیات سےدور رکھا جاسکے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: کل بھی بے گناہ تھا آج بھی بے گناہ ہوں
واضح رہے کہ ہدایت کار اومنگ کمار کی فلم ''بھومی'' میں سنجے دت بالکل مختلف اور جذباتی والد کے روپ میں نظر آئیں گے جب کہ اداکارہ آدیتی راؤحیدری نے فلم میں ان کی بیٹی کا کردار نبھایا ہے۔