پہلی جنگ عظیم میں ڈوبنے والی جرمن آبدوز دریافت
آبدوز میں سوار 23 ملاحوں کی لاشیں بھی موجود ہیں جن کی شناخت کا عمل جاری ہے، حکام
بیلجیئم کی سمندری حدود سے پہلی جنگ عظیم میں ڈوبنے والی جرمنی کی آبدوز دریافت ہوئی ہے جس میں سوار 23 ملاحوں کی لاشیں بھی موجود ہیں۔
بیلجیئم کے سمندر سے پہلی جنگ عظیم میں ڈوبنے والی جرمنی کی آبدوز دریافت ہوئی ہے جس میں سوار 23 ملاحوں کی لاشیں بھی موجود ہیں، جرمنی کی آبدوز بیلجئین کے شہر آسٹینڈ کے ساحل سمندر سے دور شمال میں 27 میٹر گہرائی میں پائی گئی ہے، آبدوز صحیح حالت میں سمندر میں موجود ہے تاہم اس کے کچھ حصے غائب ہیں۔
جرمن حکام کا کہنا ہے کہ ابھی آبدوز کے حوالے سے واضح طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے، آبدوز پہلی جنگ عظیم کے دوران کسی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی تھی یا پھر کسی برطانوی جہاز نے اس کو نشانہ بنایا تھا۔
بیلجیئم حکام نے اس حوالے سے جرمن سفارت کار کو آگاہ کردیا ہے جب کہ لاشوں کی شناخت اور آبدوز کی حفاظت کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔